ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیرخارجہ نے افغانستان کے شہرمزار شریف میں شہید ہونے والے ایرانی سفارتکاروں کی پندرہویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔جناب علی اکبر صالحی نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کی پندرہویں سالانہ تاریخ کے موقع پر کہ جس میں ایرانی وزارت خارجہ کے آٹھ سفارتکار اور نامہ نگار کی شہادت واقع ہوئي تھی ایک پیغام ميں اس واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی سفارتکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد کبھی بھی ایرانی قوم کے ذہنوں سے محو نہيں ہوگی ۔واضح رہے کہ 8 اگست 1998 کو طالبان نے شہر مزار شریف ميں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449935
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیرخارجہ نے افغانستان کے شہرمزار شریف میں شہید ہونے والے ایرانی سفارتکاروں کی پندرہویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔